پاکستان: امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر کل سے کھولنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تمام دفاتر احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کھولے جائیں گے۔

پاکستان: زائد المعیاد پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت امیگریشن اور پاسپورٹ دفاتر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اورکوئٹہ میں کھولے جائیں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ تمام پاسپورٹ دفاتر کل بروز جمعہ سے باقاعدہ طور پر کھل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کھولے جانے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا:پبلک ڈیلنگ کے سرکاری دفاتر دو ہفتوں کے لیے بند

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پاسپورٹ دفاتر صبح دس بجے سے لے کر دوپہر ایک بجے تک کے درمیانی عرصے میں کھلے رہیں گے۔

ہم نیوز نے وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسپورٹ دفاتر میں صرف ارجنٹ پاسپورٹ پراسس کیے جائیں گے اور نارمل پاسپورٹ پراسس نہیں ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پاسپورٹ دفاتر آنے والے ایسے افراد جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ کورونا ٹیسٹ کی  رپورٹ لے کرآئیں۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر ضروری افراد کا پاسپورٹ دفاترمیں داخلہ نہیں ہو گا۔

پاسپورٹ آفس سے پاکستانی ویزا اسٹیکرز چوری ہونے کا انکشاف

پاسپورٹ دفاتر کے عملے کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق پاسپورٹ پراسس کو یقینی بنائیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے 15 اپریل 2020 کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ زائد المعیاد پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ان میں نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام ملکی و بیرونی دفاترایک ہزار روپے فیس کے عوض مینول طورپرپاسپورٹوں میں توسیع کا اندراج کریں گے۔

بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت نوزائیدہ بچوں کے لیے فیس مبلغ 800 روپے مقرر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں