وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے متعلق پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے متعلق پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ ٹڈی دل پر کنٹرول کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے اورفصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں،گاڑیوں کے ذریعے بھی فصلوں کو بچانے کیلئے اسپرے کیے جارہے ہیں۔

ٹڈی دل کے حملے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

عثمان بزدار نے کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے تسلسل کےساتھ اقدامات جاری ہیں جبکہ 7 لاکھ 56 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی موثر نگرانی کا عمل جاری ہے،موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو چوکس رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول رومز 24 گھنٹے صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے میں کپاس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل نے حملے کرکے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناکافی اقدامات کے سبب کسان شدید گرمی کے باوجود ہاتھوں میں تھال اور پلاسٹک کی بوتلیں لیے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈیاں بھگانے کی کوششوں میں مصروف ہو ہیں۔

پنجاب اور سندھ میں ٹڈیاں بے قابو ہوگئی ہیں، دنیا پور، کوٹ مٹھن، کہروڑ پکا اور میلسی میں گندم اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوگئیں۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے مختلف اضلاع کے 3 ہزار 600 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا ہے۔

دریں اثناء ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام سے متعلق اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل صوبے میں فصلوں پر حملہ آور ہے۔ ٹڈی دل کو ختم نہیں کیا گیا تو فصلیں برباد ہوجائیں گی۔ ٹڈی دل سے ہمیں فصلوں کو ہر حال میں بچانا ہے۔


متعلقہ خبریں