خیبرپختونخوا: عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی


پشاور: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا  نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قررا دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک ماسک نہ پہننے پرنرمی کے بعد کارروائی ہوگی۔ جن ممالک میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا وہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران صوبے بھر میں لاک ڈاوَن سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سے زائد مریض

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے مطابق شام 4 بجے کے بعد ہر قسم کی دکانیں اور کاروبار بند ہوگا۔ میڈیکل اسٹورز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے جو کل سے نافذ العمل ہوگا۔ لاک ڈاوَن سے مستثنیٰ کاروبار کا وقت صبح سے 4 بجے مقرر کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں