اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز مختلف اسپتالوں میں شروع ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کلینکل ٹرائل جناح اسپتال لاہور اور انڈس اسپتال کراچی میں شروع ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں وینٹیلیٹرز کے کلینیکل ٹراࣿیلز (Clinical Trials) جناح ہسپتال لاہور،انڈس ہسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں شروع ہو رہے ہیں، پاکستان انجینرنگ کونسل کے دو approved design اس فائنل مرحلے کیلئے سلیکٹ کئے گئے ہیں، میڈیکل انجینرنگ میں یہ پاکستان کی بڑی پیش رفت ہے۔ pic.twitter.com/2DBkfgEpUh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2020
انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں بھی کلینکل ٹرائلزشروع ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان انجینرنگ کونسل کے 2 منظورہ شدہ ڈیزائن سلیکٹ کیے گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیکل انجینرنگ میں یہ پاکستان کی بڑی پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان:25 اپریل تک کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 291 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 40 تک پہنچ چکی ہے۔