ماہرہ خان کا آنگن ٹیڑھا

ماہرہ خان کا آنگن ٹیڑھا

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا سے احتیاط کرنے والوں کو آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لکھا کہ جب میں کالج میں ہوتی تھی تو اپنے ساتھ کچھ چیزیں لے جاتی تھی جن میں سے ایک آنگن ٹیڑھا کی ڈی وی ڈی بھی ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہر چھٹی کے روز اتوار کو اگر میرا کوئی کام نہ ہوتا تو میں اپنی آئیسکریم کے ڈبے کے ساتھ گندے صوفے پر بیٹھ کر آنگن ٹیڑھا کی ڈی وی ڈی دیکھا کرتی تھی۔ جس سے مجھے بہت ہنسی آتی اور مزا آتا تھا۔

ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کا آنگن ٹیڑھا دیکھنے اور دوبارہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے بہترین شو میں سے ایک ہے۔ جسے انور مقصود نے تحریر کیا تھا اور اس میں سلیم ناصر، بشریٰ آپا اور شکیل صاحب نے اداکاری کی۔ کیا بات ہے ان سب کی۔

یہ بھی پڑھیں فاصلہ رکھیے ، ماہرہ خان کا پیغام

معروف اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر احتیاطی پیغامات دیتی رہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں