کراچی کو لاک ڈاؤن کرنے کی افواہوں کی تردید

Nasir Hussain Shah

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی لاک ڈاؤن کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا نہ لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے نہ پریشانی کی، حکومت کے اقدامات احتیاطی تدابیر ہیں۔

مزید پڑھیں: انتظامیہ نے اسلام آباد میں کورونا الرٹ جاری کر دیا

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر راشن اکٹھا کرنے کا درس دے رہے ہیں جو فضول بات ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیِ مراد علی شاہ نے افواہیں پھیلانے والون کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایات دے دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اطمینان رکھیں ان کی حکومت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں