پاکستانی طلبہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، چین کے سفیر کا پیغام

پاکستانی طلبہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، چین کے سفیر کا پیغام

اسلام آباد: چین کے پاکستان میں متعین سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ووہان میں مقیم 500 سے زائد پاکستانی طلبہ اور دیگر شہری مکمل طور پر محفوظ اور صحتمند ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کی حکومت پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہے۔

کرونا وائرس، وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ووہان شہر کی مقامی حکومت شہریوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

انہوں ںے کہا ہے کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ اور چینی حکومت پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ چین کی حکومت ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ہرممکن تعان کررہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چین سفیر یاؤ جنگ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو مدنظر رکھ کر صورتحال کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

ملتان میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آ گیا

چین کے سفیرنے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے تین مشتبہ کیس ملے ہیں لیکن کوئی بھی تصدیق شدہ واقعہ موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں