گزشتہ روز پاکستان کے صف اول کے انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ کی 15ویں سالگرہ منائی گئی۔
کامیابی کے اس سفر میں کون کون شریک ہوا اور تقریبات کا انعقاد کیسے کیا گیا دیکھتے ہیں اس تصویری کہانی کے ذریعے۔
صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی ہم ٹی وی کی کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم کے سر باندھتے ہوئے انہیں کامیابی کے 15سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ہم نیٹ ورک درید قریشی نے بھی ہم ٹی وی کے 15 سال مکمل ہونے پر دیکھنے اور دکھانے والوں کو مبارکباد پیش کی۔
ادکارہ ماورا حسین نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 2012 میں میں نے اپنا پہلا بڑا پراجیکٹ ڈرامہ سیریل ’آہستہ آہستہ‘ ہم ٹی وی کے ساتھ ہی کیا تھا، سلطانہ آنٹی نے مجھے اپنے دفتر بلا کر میرا حوصلہ بڑھایا تھا جو کہ بہت بڑی بات ہے۔
کراچی اسٹوڈیو میں تقریب کی میزبانی کے فرائض علی سفینہ نے سرانجام دیے۔
ایم کیو ایم رہنما خوش بخت نے کہا کہ ہم فیملی چینل ہے اور یہاں کوئی بھی خود کو غیر نہیں سمجھتا۔
اداکار سمیع خان نے کہا کہ ہم فیملی کا حصہ ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
ہدایتکارہ مومل شنید نے کہا کہ ہم نے اپنا ایک معیار رکھا ہے جس کے تحت ہمیشہ کام کرتے ہیں۔
ہدایت کار احتشام الدین کے ہم ٹی وی کے ساتھ سفر کو بھی 15 سال مکمل ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’ہم‘ نے پوری دنیا کو پاکستان کے ڈرامہ کے ذریعے مثبت چہرہ دکھایا۔
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’ہم ٹی وی‘ نے ہمیشہ اپنے ناظرین کو کوالٹی انٹرٹینمنٹ فراہم کی ہے جس کے لیے یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ درامہ سیریل ’ماروی‘ کے وقت سے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا مداح ہوں، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامہ کی پذیرائی کا سہرا ہم ٹی وی کے سر جاتا ہے۔
اداکار عثمان مختار نے ’ہم ٹی وی‘ کی پندرہویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم‘ نے ہمیشہ نے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔
اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے کہا کہ ہم ٹی وی نے ہمیشہ توقع سے بڑھ کر اچھا کام کیا ہے جس کے لیے یہ کامیابی کے مستحق ہیں۔
چیف کانٹینٹ آفیسر ہم ٹی وی میمونہ صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے جس کی وجہ سے کبھی بھی کام کرنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
اداکار عمران اشرف کا ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ پر کہنا تھا کہ ’شکریہ ہم ٹی وی‘۔
ہم ٹی وی کی 15ویں سالگرہ کا کیک بیک وقت کراچی اسٹوڈیو اور اسلام آباد اسٹوڈیو میں کاٹا گیا۔