فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

فوٹو: فائل


لاہور: ہائی کورٹ نے جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور بغاوت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر حکومت پاکستان کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت عالیہ کے ایک رکنی بنچ نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی جس میں مولانا فضل الرحمان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار نے موقف اپنایا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

متن میں درج ہے مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاوس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، اس طرح لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جے یو آئی سربراہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

عدالتی بینچ نے ریمارکس دیے کہ کسی قسم کی ملک منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی زمہ داری ہے، مذکورہ معاملے میں حکومت پاکستان اپنا موقف عدالت میں جمع کرائے جس کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں