ملک درست سمت میں آ گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

ملک درست سمت میں آ گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل


کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملک درست سمت میں آ گیا ہے اور اسٹیٹ بینک نے معاشی حالات کو درست کرنے کی پوری کوشش کی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان ہماری رہنماؤں کی کاوشوں اور بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ بحیثیت قوم ہم نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا خیال تھا ہم کامیاب نہیں ہوں گے اور یہ نہ ممکن کام تھا لیکن مشکل حالات میں لڑ کر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور ہم نے کسی حد تک کامیابی بھی حاصل کر لی ہے۔

باقر رضا نے کہا کہ آج ہمارا وطن مشکل صورتحال میں گھرا ہوا ہے اور مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمیت میں آ گیا ہے اور اب ہمیں ایک قوم بن کر اس سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے ملک کے مستقبل اور معمار بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک کی منفرد خدمت کرنے کی تیاری کریں۔ بابائے قوم قائد اعظم کی جدوجہد اور قربانیوں سے ہمارا پیارا ملک وجود میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں 73واں یوم آزادی کشمیریوں کے نام

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جب ملک کی آزادی ہوئی تو سب سے بڑا مسئلہ اپنے اسٹیٹ بینک کا تھا لیکن 1948 میں اسٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر جلد اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔


متعلقہ خبریں