اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ افغانستان میں دیرپاامن کے لیے کام کررہےہیں۔
شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ افغانستان میں دیرپاامن واستحکام کاحصول فوجی طاقت سےممکن نہیں ہے۔ پاکستان نےہمیشہ افغان مسئلےکےسیاسی حل پرزوردیا ہے۔
Pakistan and the United States share a common goal in Afghanistan, to establish a lasting peace, which can not be achieved through military might. Pakistan has always sought a political solution and together we are closer to that goal today than ever before.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 26, 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی نے کہاہے کہ آج دونوں ممالک امن مقاصدکےحصول میں پہلےسےزیادہ قریب ہیں۔
ایک اور ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا ایک اور باب وزیراعظم عمران خان کے دورے کی وجہ سے شروع ہواہے۔ وزیراعظم کے کامیاب امریکی دورے کے لیے میں دفتر خارجہ کے تمام اسٹاف اور واشنگٹن میں موجود اپنے دوستوں کی انتھک کاوشوں کا معترف ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ دفتر خارجہ اور واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور دوستوں کی شبانہ روز کاوشوں کی وجہ سے اس کامیابی کا حصول ممکن ہوا ہے۔
Pakistan and the US have initiated a new chapter in bilat.relations with the Prime Minister's visit. I want to acknowledge every single member of the Foreign Office & our friends in Washington for their tireless efforts & commitment to successfully bring about a genuine reset. pic.twitter.com/RLlYcKDJfk
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 26, 2019
یاد رہے عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکہ آئے ہیں، عمران خان پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے، ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر آئے ہیں۔ ‘
یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی