اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت کی موجودہ اور سابق ترجمان نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور فواد چودھری نے اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیاہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرپٹ ٹولہ عوام کے خلاف تحریک چلا کر خود کو رسوا کرنے کا انتظام کر رہا ہے۔قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفر بٹا صفر ہے۔ ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند درجنوں افراد کا باہر نکلنے سے ہو گیا۔
کرپٹ ٹولہ عوام کے خلاف تحریک چلا کر خود کو رسوا کرنے کا انتظام کر رہا ہے۔قوم کے مال و دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے احتجاج کو عوام مسترد کردیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 11, 2019
انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ ہمیشہ دوسروں کے کاندھے پر سوار ہو کے آئی۔یہ صرف سازش کر سکتے ہیں مزاحمت نہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ ہمیشہ دوسروں کے کاندھے پر سوار ہو کے آئی۔یہ صرف سازش کر سکتے ہیں مزاحمت نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 11, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا یہ سچے ہوتے تو جمہوریت کا رونا رونے کی بجائے دلیری سے اپنی سچائی کا ثبوت دیتے۔ان کو سزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے،نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اور چیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے۔پانامہ ہم نے جاری نہیں کیا تھا۔
سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفر بٹا صفر ہے۔ ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند درجنوں افراد کا باہر نکلنے ہو گیا۔۔۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 11, 2019
یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد:آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی
آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا PTI کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، دس سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سر غنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 11, 2019