’نیب کسی بھی وزیر کیخلاف کارروائی کرے، اعتراض نہیں‘


اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ترجمان اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور فیصل واڈا پر آمدن سے زائد اثاثوں کی خبروں  پر کہنا تھا کہ حکومت کے کسی بھی وزیر کے خلاف نیب کارروائی کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں اینکر ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان وائٹ پیپر چھوڑیں اب جیل کی تیاری کریں۔

’ن لیگ بتائے اسحاق ڈار، حسین نواز، حسن نواز، سلیمان شہباز اور علی عمران کب واپس آئیں گے؟

پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں کی جگہ ایک ٹیپ ریکارڈر لگا دیں، ساروں نے ایک ہی بات رٹی ہوئی ہے ۔اپنی کارکردگی بتائیں۔ ابھی تک تو ہم نے تحریک کا اعلان نہیں کیا۔

ن لیگ کی شائستہ پرویز نے کہا کہ تحریک انصاف نے صرف کرپشن کو مسئلہ بنایا ہوا ہے اور اس وجہ سے ملک بیٹھ رہا ہے۔ کرپشن کے علاوہ ملک کے اور بھی مسائل ہیں۔

تجزیہ کار محسن بیگ کا کہنا تھا کہ ریفررنس دائر ہوگیا اب سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کا انتظار کریں۔ احتساب سب کا ہونا چاہیئے ۔ یہ نیب احتساب نہیں کر سکتا۔ اس وقت اگر اپوزیشن پارٹیوں نے تحریک چلائی تو وہ ناکام ہوجائے گی۔

 


متعلقہ خبریں