وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں سائنس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔
فواد چودھری نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ہے ۔
فواد چودھری نے ٹوئٹر پر لکھا ’’آج جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صرف لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ گروپ کا راج ہے، اس زمین کو واگزار کرانے اور سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، انشااللہ٘ لاہور میں شاندار سائنس میوزیم بنائیں گے۔
آج جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صرف لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ گروپ کا راج ہے، اس زمین کو واگزار کرانے اور سخت قانونی کاروائ کا فیصلہ کیا ہے، انشااللہ٘ لاہور میں شاندار سائنس میوزیم بنائیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 30, 2019
فواد چودھری کی طرف سے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعملے کا اظہار کیا ، کچھ ٹویپس نے فواد چودھری کے اس اعلان کو سراہا جبکہ کچھ کی طرف سے تنقید سامنے آئی ۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’’چوہدری صاحب صرف ایک کام کر دیں، ایک ملکی ادارہ بنائیں جہاں آئی ٹی، مکینیکل، الیکٹریکل، الیکٹرونکس، سول ٹیکنالوجی کے ماہرین ملکی اشیاء کے لیے کام کریں ۔ جلد ہی گاڑیوں سے لیکر ،موبائل فون اور الیکٹرونکس سمیت ہر چیز میڈ ان پاکستان ہو گی، تب ہی ملک ترقی کریگا۔
چوہدری صاحب صرف ایک کام کر دیں۔۔
ایک ملکی ادارہ بنائیں ۔ جہاں آئی ٹی، مکینیکل، الیکٹریکل، الیکٹرونکس، سول ٹیکنالوجی کے ماہرین ملکی اشیاء کے لیے کام کریں ۔ جلد ہی گاڑیوں سے لیکر ،موبائل فون اور الیکٹرونکس کی سمیت ہر چیز میڈ ان پاکستان ہو گی ۔۔
تب ہی ملک ترقی کریگا— Asghar (@Engr_Asghar91) May 30, 2019
ایک اور صارف نے لکھا’’ ہماری قوم کی طبعیت میوزیم میں جا کے انجوائے کرنے اور سیکھنے والی نہیں ہے۔ تعلیم اور شعور کی پہلے ہی کمی ہے اس لیے میوزیم کے بجائے سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے ریسرچ انسٹیوٹ بنائیں یہ زیادہ بہتر رہے گا۔ ‘‘
ہماری قوم کی طبعیت میوزیم میں جا کے انجوائے کرنے اور سیکھنے والی نہیں ہے۔ تعلیم اور شعور کی پہلے ہی کمی ہے اس لیے میوزیم کے بجائے سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے ریسرچ انسٹیوٹ بنائیں یہ زیادہ بہتر رہے گا
— ????? ?. ?????? ? (@Kamboh_AK_) May 30, 2019
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں سوال بھی اٹھا دیا۔ شعیب میر نامی ٹویپ نے لکھا ۔ ’’ارے میاں سائنس میوزیم میں رکھو گے کیا؟ کوئی ریسرچ کا ادارہ بناؤ تاکہ یہ ملک کچھ ترقی کرے ناکہ ایک اور عجائب گھر بنا کر پیسے کا ضیاع کرو گے۔‘‘
ارے میاں سائنس میوزیم میں رکھو گے کیا؟
کوئی ریسرچ کا ادارہ بناؤ تاکہ یہ ملک کچھ ترقی کرے ناکہ ایک اور عجائب گھر بنا کر پیسے کا ضیاع کرو گے۔— میانہ روی کامتلاشی (@shoaibamir) May 30, 2019
واضح رہے فواد چودھری وزارت اطلاعات چھوڑنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاصے متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے27مئی کو دعویٰ کیا تھا کہ انشااللہ آئندہ چند ماہ بعد عوام تمام ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے کریں گے جس میں بس کے کرائے سے لے کر گاڑی خریدنے تک کا عمل شامل ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ۔
فواد چودھری نے کہا کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج موبائل فون کو کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے متبادل کے طور پر متعارف کرانا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:چندماہ بعد تمام ادائیگیاں موبائل فون سے ہوں گی،فواد چودھری