اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) اسد منیر کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) اسد منیر کے گھر گئے اور اہل خانے سے افسوس اور دکھ کا اظہارکیا۔
اس سے قبل بلاول بھٹو نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) اسد منیرکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔
So upsetting to hear about the death of @asadmunir38 . I pray that all mighty Allah gives his family strength to cope in this difficult time. Inna Lillahi wa inna ilayhi raji’un @Khalid_Munir @gabeeno
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 15, 2019
انہوں نے کہا تھا کہ یہ خبر ان کے لیے ایک بہت افسوس ناک خبر ہے۔ بلاول نے بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) اسد منیر کے خاندان کو دعا دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس مشکل وقت میں اللہ انہیں صبر وجمیل عطا کرے اور حالات کا سامنا کرنے کی قوت دے۔