کراچی : شہر قائد کراچی کی رونقیں بحال ہوتے ہی روشنیوں کے شہر میں رات گئے کھیلے جانے والی اسٹریٹ کرکٹ دوبارہ شروع ہو گئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کسی پروٹوکول یا سیکیورٹی کے بغیر انتہائی خوشگوار موڈ میں نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے رہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور اسے خوب سراہا بھی گیا۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور پیغام دیا کہ ترکی میں ہونے کے باعث وہ کراچی کی نائٹ کرکٹ میں شرکت نہ کرسکے ورنہ وہ ضرور آتے۔
City of Lights back in colours. Karachi boys enjoying late night road cricket with @OfficalDGISPR Missed the opportunity being at Turkey.
Thank you our brave security forces. pic.twitter.com/pnAzztB6ZT— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 22, 2018
میجرجنرل آصف غفور نے آفریدی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ اگر وہ ہوتے تو ان کی بیٹنگ کی باری نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی۔
What a pleasant sight, life of Karachi restored Alhamdollilah. This is the video of Maj Gen Asif Ghaffor @OfficialDGISPR playing cricket on the streets of Karachi. Thanks to Pak Army, Rangers and LEA’s for bringing peace back to the beautiful city of Quaid. pic.twitter.com/9RQxoDeTFC
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) December 22, 2018
انہوں نے کراچی کی روشنی بحال کرنے پرسندھ رینجرز، پولیس اور لا انفورسمنٹ ایجنسی کاشکریہ بھی ادا کیا جبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پرپاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔