اسلام آباد: شہدائے اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ترانہ اور سلوگن ”ہمیں آگے جانا ہے” ٹوئیٹر پرٹرینڈ بن گیا۔
16 دسمبر 2014 ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب دہشت گردوں کے حملے میں ایک 132 طلبا سمیت ایک سو 159 افراد شہید ہوئے تھے۔ آج اس واقعہ کو چار برس گزر چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے ہر برس کی طرح اس برس بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا نغمہ “ہمیں آگے ہی جانا ہے” ٹوئیٹرپر ٹرینڈ بن کر گونج رہا ہے.
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہمیں متحد ہوکر ہی آگے جانا ہے۔
Let’s unite ourselves under green flag #ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے pic.twitter.com/ma6tiTtOqY
— Alishba Khan (@Alishba85092343) December 16, 2018
اسی طرح ایشا نامی ٹوئیٹر صارف نے لکھا ہے کہ قوم اے پی ایس شہدا کو کبھی نہیں بھولے گی جن کی قربانی سے متحد ہو کر ہم نے دہشت گردی ختم کی۔
We will never forget the innocent souls of APS incident because of them today we are more united and have countered menace of terrorism from our country . #ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے pic.twitter.com/3z9S8OhOf3
— Esha Ali ?? (@Esha_Ali94) December 16, 2018
ایک صارف آصف خان نے لکھا ہے کہ دہشت گرد اس قوم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جو متحد ہو۔
Terrorists cannot threaten the survival of a great nation which stands tall and united. #ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے pic.twitter.com/i7yRzE6UA9
— Asif Khan (@FalconAsif1) December 16, 2018
ماہین نے لکھا سانحے کی سب سے کم عمر شہید خولہ استاد بننے کی خواہشمند تھی۔
We can’t bring those little flowers back but we’re sure it will not happen again! #ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے
— Maheen Jibran (@MaheenJibran) December 16, 2018
عاصمہ خان نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے لکھا ننھے ستاروں کی روشنی آخر تک جہان کو منور کرتی رہے گی ۔
Smallest coffins are the heaviest, but their sacrifice is the greatest. Rest in Peace my angels. You are a shining light that will glow till end of life.#ہم_نہیں_بھولے_APS #ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے pic.twitter.com/VqdI1NsFzj
— Asma Khan (@Aasma_khan_) December 16, 2018
ایک صارف عثمان خان نے شہدا کے صدقے علم کی روشنی پھیلانے اور امن و امان قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔
We cannot bring back those innicent faces but we can make sure peace in our streets back and promote education in the country.#ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے pic.twitter.com/609GqASm7C
— Usman Malik (@OottoOman) December 16, 2018
ٹوئیٹر پر اے پی ایس شہدا اور اے پی ایس پشاور کا ٹرینڈ بھی چلتا رہا۔