کراچی: رشنیوں کے شہر کراچی میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال ہوچکی ہے جب کہ دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل جاری ہے۔
کے الیکٹرک حکام کےمطابق کراچی ایسٹ میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوچکی ہے تمام اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ واٹر بورڈ، ایئرپورٹ اور سول اسپتال سمیت اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو جزوی سپلائی بحال ہو چکی ہے اور بن قاسم، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔
2/2
بن قاسم، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لانڈھی کے علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ۔ کورنگی، گلستان جوہر، گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں بھی بجلی بحال ہونا شروع- صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور پریشانی پر معزرت خواہ ہیں ۔— KE (@KElectricPk) November 12, 2018
کے الیکٹرک نے صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریشانی پر معزرت خواہ ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کےدوران پانچویں مرتبہ بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر معطل ہوئی ہے۔ بجلی کی فراہمی چھ بجے کے بعد منقطع ہوئی جس سے ملیر، شاہ فیصل، قائد آباد، کورنگی، فیصل کالونی، قائد آباد، پی آئی اے، ٹاون شپ، سی اے اے کالونی، گلستان جوہر، ایئرپورٹ ، لانڈھی، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلشن معمار، گڈاپ، انچولی سمیت کراچی کے متعدد علاقے متاثر ہوئے تھے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، نیشنل گرڈ سےبھی سپلائی منقطع ہے جس کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Karachi Power Update: (2/2)
Restoration efforts are underway with some affected areas already back online. Power situation in the city is expected to improve significantly in the next 3 to 4 hours. We request your cooperation during this time & sincerely regret the inconvenience.— KE (@KElectricPk) November 12, 2018
اس سے قبل بھی کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد بجلی فراہمی بحال ہو گئی تھی۔