چینی سائنسدانوں نے ہواکا معیارجانچنے کے لیے ڈیٹا شیئرنگ پلیٹ فارم قائم کردیا

AIR

چینی سائنسدانوں نے ہوا کا معیارجانچنے اور متعلقہ امورکے انتظام کے لیے دوزبانوں میں ڈیٹا شیئرنگ پلیٹ فارم،چائنہ ایئرپولوشن ڈیٹا سنٹر (سی اے پی ڈی سی) قائم کیا ہے۔

غیر ملکی جریدے میں شائع ایک تعارفی مقالے کے مطابق www.capdatabase.cn ویب سائٹ پر قابل رسائی سی اے پی ڈی سی ملک میں ماحولیاتی آلودگی کی پیچیدگیوں کے حل کے حوالے سے پہلا ڈیٹا شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔

گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دگنی کردی

پلیٹ فارم پرآٹھ کیٹیگریز میں ڈیٹا دستیاب ہے جن میں فضا میں خارج ہونے والی آلودگی کی مقدار،کیمیائی تجزیہ، فیلڈ آبزرویشن، سیٹلائٹ آبزرویشن، لیبارٹری پیمائش اور سورس پروفائل شامل ہیں،ان میں مجموعی طور پر258 ڈیٹا سیٹس اور 15 تکنیکی رپورٹس شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں