سابق وزیراعظم عمران خان نےلانگ مارچ کےدوران مبینہ پولیس چھاپوں اورتشدد کی ویڈیوزشئیرکردیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہاکہ یہ ناقابل قبول اورقابل مذمت اقدام ہے۔
قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول! دستور+سپریم کورٹ کےاحکامات ہوامیں اڑاتےہوئےاس مجرم امپورٹڈ حکومت نےہمارےآزادی مارچ کےشرکاء کیخلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔ہمارےمارچ سےایک رات قبل پنجاب و سندھ میں PTIکارکنان کےگھروں کی حرمت پامال، اہلِ خانہ کو ہراساں کیاگیا۔pic.twitter.com/r10mlgVYSd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2022
ان کا کہنا ہے کہ مجرم امپورٹڈ حکومت اورپولیس نے پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئین اورسپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں بکھیری گئیں،مارچ سےایک روزپہلے پنجاب اورسندھ پولیس نےکارکنوں کوہراساں کیا۔