ایوان کل وزیر اعظم کا انتخاب کریگا: قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری

National Assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈا ایک نکاتی ہے۔

شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن دو بجے ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق ایوان کل آئین کی شق 91 کے تحت وزیر اعظم کا انتخاب کرے گا۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف اور پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

شہباز، زرداری اور بلاول کا عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

میاں شہباز شریف اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے: شیخ رشید

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کل کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔


متعلقہ خبریں