مری: موٹروے پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان زخمی، شہریوں کا احتجاج


مری: مری ایکسپریس وے کھجٹ کے مقام پر موٹروے پولیس کی جانب سے نوجوان پر مبینہ تشدد کے خلاف لوگوں نے احتجاج روڈ بند کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق موٹروے پولیس اہلکاروں نے ہیلمٹ نہ پہننے پر تین نوجوانوں کو روکا اور نہ رکنے پر پولیس اور نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ جس پر موٹروے پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کا بنایا جس سے بے ہوش ہو گیا۔

موٹروے پولیس کے تشدد کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور ایکسپریس وے کو دونوں طرف سے بند کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں رقص کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار گرفتار

بعد ازاں پولیس نے مذاکرات کے بعد ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری ہو گی اور کسی کو بھی شہریوں پر تشدد نہیں کرنے دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں