گزشتہ 12 ماہ کے دوران ریلوے کے مسافروں میں 44 لاکھ کا اضافہ ہوا

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف کی ملاقات کااعلامیہ جاری ملاقات نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق مشاورتی عمل کاحصہ تھی،اعلامیہ ڈی جی آئی ایس آئی کےتقررکےلیےوزارت دفاع کی جانب سےنام بھیجےگئے،اعلامیہ وزیراعظم عمران خان نےتمام نامزد افرادکاانٹرویوکیا،اعلامیہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کےدرمیان حتمی مشاورت ہوئی،اعلامیہ مشاورت کےبعدلیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کےنام کی منظوری دی گئی،اعلامیہ نئےڈی جی آئی ایس آئی20نومبر2021سےعہدےکاچارج سنبھالیں گے،اعلامیہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: گزشتہ 12 ماہ کے دوران ریل کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 44 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کو بتایا گیا کہ اس عرصے کے دوران ریلوے کے مسافروں کی تعداد پانچ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران ریل کے 74 حادثے پیش آئے جن میں 61 واقعات ریل کے پٹڑی سے اتر جانے کے ہیں، 12 حادثے سنجیدہ نوعیت کے تھے جبکہ آگ لگنے کے چار واقعات پیش آئے۔

ریلوے حکام نے حادثوں کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ 2014-15 میں 89، 2015-16 میں 76، 2016-17 میں 78 حادثے پیش آئے، 2017-18 میں یہ تعداد کم ہو کر 67 پر آ گئی تاہم 2018-19 میں پھر بڑھ کر 74 پر پہنچ گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ 74 حادثوں میں سے 54 کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 20 پر ابھی تک کام ہو رہا ہے، 13 افراد کو سزا ہو چکی ہے اور 34 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 28 ارب مانگے تھے لیکن صرف 16 ارب کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت 136 مسافر گاڑیاں چل رہی ہیں، 2017-18 میں 4 کروڑ 57 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جبکہ 2018-19 میں ان کی تعداد بڑھ کر 5 کروڑ دس لاکھ ہو گئی۔


متعلقہ خبریں