خیبرپختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار


پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دوہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایک خود کش بمبار بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی نے خودکش جیکٹ، پولیس یونیفارم، راکٹ لانچر، 12خود ساختہ بم اور 6 دستی بم بھی برآمد کیے ہیں۔

کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ سمیت 30 کلو سے زائد بارودی مواد کونا کارہ بنا دیا گیا ہے۔

سی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عماد اور سراج الدین پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کے دیگرمقدمات میں مطلوب تھے ملزمان ڈی آئی خان میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:خیبرپختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش بمبارعماد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں