شعیب ملک کو کپتانی دینے کے لئے ماحول بنایا جا رہا،تنویر احمد


اسلام آباد:سابق کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسی اطلاعات آ رہی ہیں کہ اگر شعیب ملک کی کپتانی میں پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیت گیا تو انہیں ورلڈ کپت تک کے لئے کپتانی سونپ دی جائے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام گیم پلان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیسہ اورعزت اللہ نے دینی ہے، اس کے پیچھے بھاگنے کی  ضرورت نہیں ہے، سرفراز احمد کا مسئلہ یہ ہے کہ ناقدین شروع دن سے اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کیوں کہ وہ کراچی سے تعلق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ چاہتے تھے کہ سرفراز کوئی غلطی کرے اور اسے کپتانی سے ہٹایا جائے،اگر ان کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے تو ٹیم کی کارکردگی تو اچھی ہے نہ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں جیت رہی ہے۔

تنویر احمد نے کہا ہے کہ سیلکٹر اپنے بھتیجے کے لئے تو کھڑے ہو کر تالیاں بجا رہے ہیں مگر انہیں جنید خان کی کارکردگی نظر نہیں آتی ۔سلیکشن کمیٹی نے انہیں انجری کا بہانہ بنا کر ٹیم سے باہر کیا اور وہ بنگلہ دیش کی لیگ میں وکٹیں لے رہے ہیں۔

سابق کرکٹر فیصل اقبال نے کہا ہے کہ اگر سرفراز احمد نے بطور بیٹسمن کارکردگی دکھائی ہوتی تو اس وقت کپتانی کو لے کر باتیں نہیں ہو رہی ہوتی ،کپتان کا فارم میں ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان ایک اچھے آل راونڈر اور لیگ اسپنر ہیں تام ان کی بال ایک جگہ تسلسل کے ساتھ نہیں گر رہی جس کی وجہ سے بلے باز آسانی سے ان کے خلاف رنز اسکور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سالوں سے اوپنر کے مسائل ہیں اور باولنگ میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ہمارے پاس اننگز کے آخری دس اوورز میں باولنگ کرنے کے لئے پلان کا فقدان ہے۔

 


متعلقہ خبریں