حمزہ علی عباسی نے اپنے ہمشکل ٹک ٹا کر کی خواہش پوری کر دی


معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ہمشکل ٹک ٹا کر یاسر عمار سے ملاقات کر کے ان کی خواہش پوری کردی۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر حمزہ علی عباسی کی پیروڈی کر کے مشہور ہونے والے ٹک ٹا کر یاسر عمار کو سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ادا کار سے غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر جب پہلی بار یا سر عمار کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین انہیں حمزہ علی عباسی سمجھ بیٹھے تھے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اداکار کے ہمشکل یا ان کے بھائی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی چینلز نے یاسر عمار کے انٹرویوز بھی کیے تھے، ان انٹرویوز میں یاسر عمار نے حمزہ علی عباسی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور بالآخر اب اداکار نے اپنے ہمشکل کی یہ خواہش پوری کر دی ہے۔

حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے یاسر عمار سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز ٹک ٹاکرنے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار اور ٹک ٹاکر کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں ایک دوسرے کا آئینہ کہا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ دونوں جڑواں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں