پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کا امکان

Petrolium price

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جو سفارش کی گئی ہے اس کے تحت تجویز کیا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں نو روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سمری میں لکھا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 13 روپے فی لیٹربڑھائی جائے۔ اوگرا کی سمری میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں چھ روپے 48 پیسے اضافہ کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق اوگر نے سمری وفاقی وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق بھیجی جانے والی سمری منظوری کے لیے فنانس ڈویژن میں بھیجی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر مشورہ کریں گے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد ہوگی اور یا پھر اسے منظور کرلیا جائے گا۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں