یمن میں 20 صحافی و کالم نگار گرفتار


صنعا: یمن میں حوثی باغیوں نے پریس سنڈیکیٹ کے سابق سربراہ عبدالباری طاہر سمیت متعدد صحافیوں ،کالم نگاروں اور دیگر کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ایک سیمینار میں شریک تھے۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک عربی جریدے نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بتایا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے دارالحکومت صنعا کے ایک ہوٹل پر دھاوا بولا اور تقریباً 20 افراد کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت ہوٹل میں تشدد اور مذہبی منافرت کے خلا ف  منعقدہ سیمینارمیں تقاریر کی جا رہی تھیں۔

تاحال گرفتار کیے گئے افراد کے متعلق علم نہیں ہوسکا ہے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے اور وہ کس حال میں ہیں۔

یمنی پریس سنڈیکیٹ کے سابق سربراہ عبدالباری طاہر سیاسی تجزیہ کار ہیں اور انھیں یمنی صحافیوں و تجزیہ کاروں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

یمن ایک عرصے سے خانہ جنگی کا شکار ہے اور متحارب گروہ ایک دوسرے کے خلا ف مسلسل برسرپیکار ہیں۔


متعلقہ خبریں