شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات شروع، گرونانک کی نومبر میں ہوں گی


بھٹ شاہ / ننکانہ صاحب: حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 275 ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں جب کہ ننکانہ صاحب میں سکھ مذہبی کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات 21 نومبر سے شروع ہوں گی.

برصغیر کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات کا آغاز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی جب کہ ملک بھر سے عقیدت مندوں اور زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا انتقال 63 سال کی عمر میں 1752 کو بھٹ شاہ میں ہوا اور ہر سال اس دن کے موقع پر اُن کے عرس کی تقریبات منائی جاتی ہیں جب کہ اُن کے کلام کو شاہ جو رسالو کا نام دیا گیا۔

پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات 21 نومبر سے شروع ہوں گی۔ جس میں شرکت کے لیے بھارت، کینیڈا، جرمنی، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کے لیے آتے ہیں۔

بابا گرونانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات 21 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں گی۔

سکھ مذہب کی دنیا کی سب سے بڑی تقریبات کے لیے حکومت پاکستان نے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں