سعودی عرب کے 50 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط

سعودی عرب نے 50 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے|humnews.pk

ریاض: سعودی عرب نے سرمایہ کاری کانفرنس میں 50 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ان معاہدوں سے ثابت کردیا کہ وہ مغربی سیاست دانوں اورعالمی کاروباری عہدیداران کے بغیر بھی ملک میں سرمایہ کاری لا سکتا ہے۔

مغربی سیاست دانوں اور بڑی کاروباری کمپنیوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ جس کے بعد اس بات کا خدشہ تھا کہ سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے سرمایہ کاری کانفرنس کو یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب اس وقت ایک بحران سے گزر رہا ہے مگر بہت جلد معاشی اصلاحت سے مسائل کو حل کر لیا جائے گا۔

سعودی آئل کمپنی ارامکو کےچیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سعودی کمپنی کے جزوی شیئرز کی فروخت کے لیے پرعزم ہے لیکن اس بات کا دارومدارمارکیٹ کی صورتحال اور دیگرعوامل پرہوگا۔

رائٹرز کے مطابق بے شمار بینکرز اور کمپنی ایگزیکٹوز نے ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی تاہم گزشتہ برس کے برخلاف اس سال کی تقریب میں تقریباً دو درجن سے زائد عالمی کاروباری شخصیات نے کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔


متعلقہ خبریں