ہاؤسنگ منصوبہ، مزید دو شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں جنوبی پنجاب کے دو مزید شہروں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کیے گئے مزید دو شہروں میں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ پنجاب کے دس شہروں کو پہلے ہی منصوبے میں شامل کیا جاچکا ہے۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں منصوبے کا پائلٹ پروجیکٹ جاری ہے جب کہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور، لیہ، ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان اور گوجرانوالہ پہلے ہی سے منصوبے میں شامل ہیں۔

ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے منتخب شہروں میں سائٹ وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے بنائی گئی ٹیم اگلے ہفتے ان شہروں کا دورہ کرے گی۔

بے گھر افراد کے لئے اعلان کردہ ’میرا گھر‘ پائلٹ پراجیکٹ میں گھر حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے فارم نادرا کے دفاتر میں دستیاب ہیں۔ پائلٹ پراجیکٹ کےشہروں میں دستیاب فارم کی قیمت اڑھائی سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ جن کے پاس کوئی گھر نہیں ہے انہیں ترجیح دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں