کراچی کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل

کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کا انکشاف

فوٹو: فائل


کراچی: ٹھٹہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق ایک ماہ میں تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ پائپ لائن پھٹنے سے دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور پانی کا بیک پریشر پائپ لائن پھٹنے کا سبب بنا۔

72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو ایک کروڑ 80 ہزار گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوئی ہے اور مرمت تک شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران رہے گا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے اور پائپ لائن کی مرمت کا عمل جاری ہے۔

قبل ازیں چار اکتوبر کو بھی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے سبب 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔

یکم اکتوبر کو بھی ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں