اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویڈیوز کی مقبول ترین ویب سائٹ یوٹیوب کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوب سروس پوری دنیا میں ڈاؤن ہوئی ہے۔ پاکستان میں بھی یوٹیوب کے فرنٹ پیج کے علاوہ کوئی ویڈیو شو نہیں ہو رہی تھی۔
یوٹیوب کی سروس کینیڈا اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں متاثر ہوئی جس سے صارفین کو وقتی طور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
We’re back! Thanks for all of your patience. If you continue to experience issues, please let us know. https://t.co/NVU5GP7Sy6
— Team YouTube (@TeamYouTube) October 17, 2018
صارفین کی جانب سے شکایات وصول ہونے کے بعد یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے بذریعہ ٹویٹ آگاہ کیا گیا تھا کہ ہم بحالی کے لیے کام کررہے ہیں اور مزید اپ ڈیٹس سے آگاہ رکھا جائے گا۔
ویب سائٹ کی بحالی کے بعد یوٹیوب انتظامیہ نے صارفین کو آگاہ کیا کہ ہماری سروس بحال ہوچکی ہے لیکن اگر کسی کو مسئلہ درپیش ہو تو برائے مہربانی ہمیں آگاہ کیا جائے۔