اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی


کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ذخائر آٹھ ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں چھ  کروڑ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر چھ ارب 54 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر چار اعشاریہ ایک کروڑ ڈالر کمی سے 14 ارب 85 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

آئی آیم ایف سے بیل آؤٹ کے لیے رابطہ

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کے گرتے زرمبادلہ کے ذخائر اور بڑھتا ہوا درآمدی بل ملکی معیشت کے لے خطرے کی ایک گھنٹی ہے۔ پاکستان کو اس وقت موجودہ کھاتوں کے خسارے اور بیرونی ادائیگوں کے عدم توازن کا سامنا ہے۔ اس معاملے سے نمنٹنے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آئوٹ پیکچ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو پاکستان کے وزیر خزانہ کی زیر قیادت وفد نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لوگارڈ سے ملاقات میں باضابطہ طور پر بیل آؤٹ کی درخواست کی۔

کرسٹینا لوگارڈ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد بیل آؤٹ معاملہ پر مذاکرات کے لیے پاکستان جائے گا۔ عالمی ادارے کی سربراہ نے ایک الگ موقع پر پاکستان کو دستیاب چینی معاونت پر بھی تشویش ظاہر کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض کے لیے درخواست دینے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب تک لیے گئے تمام قرضوں کی تفصیل فراہم کرنا ہو گی۔

امریکہ نے ماضی میں دیا گیا بیان دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے حاصل رقم چین کے قرض لوٹانے کے لیے استعمال نہ کرے۔


متعلقہ خبریں