ہیروئن کے کیپسولز نگلنے والا مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار


اسلام آباد: اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک مسافر کو گرفتار کر لیا جس نے بعد میں ہیروئن کے 80 کیپسول نگلنے کا اعتراف کر لیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف نے مشکوک حرکات کرنے والے ایک مسافر کو روک کر اس سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ مسافر نے ہیروئن کے 80 کیپسولز نگل رکھے ہیں۔

مسافر رحمت اللہ خان قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر 633 سے دوحا جارہا تھا۔ اے این ایف نے ہنگو کے رہائشی رحمت اللہ کو باقاعدہ گرفتار کرکے سیل منتقل کردیا۔ مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دو ہفتہ قبل بھی ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس  نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے  دو کلو 38 گرام آئس برآمد کی تھی۔

اے ایس ایف نے ایئرپورٹ  پر صوابی کے رہائشی زرولی کے سامان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے  دو کلو 38 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی تھِی آئس ہیروئن کپڑوں میں چھپائی گئی تھی اور مسافر نجی ایئرلائن سے جدہ جا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں