ایف اے ٹی ایف وفد کی اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی حکام سے ملاقاتیں

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نکلنے کا فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستان میں اپنے دوسرے روز سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو اینٹی منی لانڈرنگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسٹیٹ بینک حکام نے بھی حکومتی اقدامات کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔

اسٹیٹ بینک حکام نے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا کہ نئی قانون سازی کے بعد مالیاتی نظم و نسق کی نگرانی زیادہ بہتر ہوئی ہے جب کہ مشکوک ٹرانزیکشن کےخلاف کارروائیاں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

ایشیا پیسفک گروپ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام بھی بریفنگ دیں گے۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا دور سات سے 19 اکتوبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ کے وفد کی وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ میں قائم فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے حکام سے ملاقاتیں کرنی ہیں جس میں غیر منافع بخش تنظیموں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔


متعلقہ خبریں