دورہ چین: وزیراعظم کی اعلی سطحی مشاورتی اجلاس کی صدارت

وفاقی کابینہ: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظور

اسلام آباد: چین کے دورے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی اقتصا دی زونز جلد مکمل کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق منصوبہ بندی اور دیگر اہم امور زیر غور آئے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر خصوصی طور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خصوصی اقتصادی زونز مقامی صنعتوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں خاص اہمیت کےحامل ہیں۔ سی پیک منصوبوں پرجلد عمل درآمد دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کاعکاس ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ رواں ماہ کے اواخرمیں متوقع ہے۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسدعمر، وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب اور وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی۔

 


متعلقہ خبریں