کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

محرم الحرام: فول پروف حفاظتی انتظامات کے لیے پرعزم ہیں، سی سی پی او لاہور|humnews.pk

کراچی: نیو کراچی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پیر کو انسداد دہشت گردی پولیس کی ٹیم کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچی۔

آج کراچی کے علاقہ نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ ہلاک شخص کی شناخت  38 سالہ پولیس اہلکاراحمد کے نام سے ہوئی تھی۔

واقعہ کے بعد احمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے انچارچ راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیل موجود ہیں۔

پولیس افسر عمر خطاب نے کہا کہ  گلشن اقبال اور گلشن معمار میں شہید ہونے والے ٹریفک کے سب انسپکٹر کی میت کے قریب سے ملنے والی گولیوں کے خول فارنزک ٹیسٹ میں یکساں ثابت نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں