لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی میں زلزلہ، 11 افراد ہلاک


ہیٹی: لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی میں پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث 11 افرا ہلاک جب کہ  100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہیٹی کے وقت کے مطابق زلزلہ ہفتے کی شب آٹھ بج کر 11 منٹ پر آیا جس کے باعث کئی عمارتیں اور شہر لرز کر رہ گئے، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ نو تھی جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

عوام کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ملکی ایجنسی کی طرف سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہیٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے زخمی افراد کو قریبی شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی میں اس سے پہلے بھی 2010 میں ساتھ  اعشاریہ ایک شدت کا زلزلے نے دارحکومت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی، جس کے باعث ایک اندازے کے مطابق تین لاکھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں