28 رکنی کابینہ میں 7 اراکین کا تعلق کراچی سے

حکومت کی 28 رکنی کابینہ میں کراچی کے سات افراد شامل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کابینہ میں شامل 38 افراد میں سے سات کا تعلق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے۔

حکومت کی جانب سے اسے کراچی کی محرومیاں دور کرنے کی کوشش کہا جائے یا محض اتفاق کیوں کہ صدر مملکت عارف علوی کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔

موجودہ کابینہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد میں علی زیدی، فیصل واوڈا، نعیم الحق، عبد الرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، فروغ نسیم اورخالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خالد مقبول صدیقی وزیر برائے انفارمیشن ہیں، معروف صنعت کار عبدالرزاق داوٴد مشیر کامرس ہیں، فروغ نسیم کے پاس وزارت قانون کا قلمدان ہے، عشرت حسین مشیر برائے ادارتی اصلاحات ہیں، علی زیدی کے پاس میری ٹائم کی وزارت ہے جبکہ نعیم الحق وزیراعظم کے سیاسی مشیر ہیں۔

گزشتہ حکومت میں کراچی سے تعلق رکھنے والے واحد رکن مفتاح اسماعیل تھے۔


متعلقہ خبریں