100 روزہ حکومتی ایجنڈے کی تفصیلات کے لیے ویب سائٹ لانچ


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے 100 روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کی رفتار عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ پر عوام حکومتی اقدامات اور ایجنڈے کی تکمیل کے مراحل سے متعلق معلومات جان سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو ایجنڈے کی تمام تر معلومات pm100days.pmo.gov  پر مل سکتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملنے کے بعد اپنے 100 روزہ ایجنڈے کا اعلان کیا تھا جس میں معاشی اور ترقیاتی اصلاحات متعارف کرائی گئی تھیں۔

ان اصلاحات میں طرز حکمرانی کی تبدیلی، وفاق کی مضبوطی، معیشت کی بحالی، زرعی ترقی اور پانی کا تحفظ، سماجی شعبے میں انقلابی اقدام اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا شامل ہے۔


متعلقہ خبریں