750 پوائنٹس کی کمی، اسٹاک مارکیٹ 2 ماہ کی کم ترین سطح پر

750 پوائنٹس کی کمی، اسٹاک مارکیٹ 2 ماہ کی کم ترین سطح پر

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کے رحجان کے تحت 750 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی ہے۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت بازار حصص کا اشاریہ 750 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار321 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تھا۔

750 پوائنٹس کی کمی، اسٹاک مارکیٹ 2 ماہ کی کم ترین سطح پر | urduhumnews.wpengine.com

جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر لمحاتی بہتری کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں کمی شروع ہو گئی۔ ابتدائی اوقات میں بازار حصص کا بینچ مارک انڈکس 336 پوائنٹس کم ہوا، اس مرحلہ پر انڈیکس 39 ہزار752 پوائںٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

معاشی ماہرین کا بازار حصص کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات، بیرونی سرمایہ کاری اور حکومت کے معاشی فیصلے بازار حصص کو موجودہ کیفیت میں رکھے ہوئے ہیں۔

بازار حصص کی صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ماہر معیشت فہیم سردار کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دینا صرف کاروباری افراد کا نہیں بلکہ حکومت کا بھی کام ہے۔ حکومت کی توجہ فی الحال اسٹاک مارکیٹ پر نہیں ہے۔

پاکستانی معیشت کے جائزہ اجلاس کے لیے اسلام آباد آنے والے آئی ایم ایف وفد کی تجاویز پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ ہمیشہ اسی قسم کی شرائط رکھتا ہے کہ ٹیکس بڑھاؤ اور سبسڈی کم کرو۔


متعلقہ خبریں