آرمی پبلک اسکول سمیت اہم مقدمات کی سماعت

پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر نااہلی نہیں تو تبدیلی دکھاوا ہو گی، عدالت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت آج کی جائے گی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل، چیف سیکریٹری داخلہ اور ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو طلب کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ملک بھر میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نظرثانی کیس کی سماعت بھی آج کرے گا۔

مقدمہ کی سماعت کے لیے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کیا گیا ہے۔ عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل اور نیپرا کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

پیمرا لائسنس اور انتخابی عزرداریوں سے متعلق معاملات بھی آج سپریم کورٹ میں زیر سماعت آئیں گے۔


متعلقہ خبریں