روس پر سائبر حملوں کے الزامات، امریکا اور ہالینڈ کی کارروائی

روس پر سائبر حملوں کے الزامات، امریکا اور ہالینڈ کی کارروائی|humnews.pk

واشنگٹن: امریکا اور ہالینڈ نے روس پر سائبر حملوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ہالینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی شہریوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم پر سائبر حملے کی کوشش کی تھی۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق ہالینڈ نے چار روسی جاسوسوں کو ملک بدر کر دیا ہے جبکہ امریکا نے سات روسی انٹیلی جنس اہلکاروں پر ہیکنگ کی سازش کرنے پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ روسی جاسوس عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا ڈیٹا ہیک کرنا چاہتے ہیں، امریکہ اس طرح کی کوئی حرکت برداشت نہیں کرے گا۔

اس سے قبل بھی امریکہ اور روس کے مابین سائبر حملوں اور ہیکنگ کے الزامات کے باعث خاصی کشیدگی کا ماحول رہا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ اور سرکاری اداروں نے الزام لگایا تھا کہ روس نے گذشتہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی  اور الیکشن پر اثرانداز ہو کر اس کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔


متعلقہ خبریں