وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں منی بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہو گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد سعودی وفد سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ اجلاس میں سو روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء اپنی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور اجلاس میں مختلف اداروں میں اہم تقرریوں کی بھی منظوری جائے گی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف معاہدوں اور ایم او یوز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

13 ستمبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اخراجات میں کمی سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں