العزیزیہ کیس: خواجہ حارث کی جرح جاری

العزیزیہ ملز کیس: گواہ کے بیان پر خواجہ حارث کی جراح | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں موجود ہیں جب کہ اُن کے وکیل خواجہ حارث کی استغاثہ کے گواہ اور تفتیشی افسر محبوب عالم کے بیان پر جرح جاری ہے۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک مقدمے کی سماعت کر رہے ہیں۔

کارروائی کے دوران خواجہ حارث نے سوال کیا کہ کیا وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایسا کوئی جواب دیا کہ ان کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ دستیاب ہی نہیں؟

استغاثہ کے گواہ نے جواب دیا کہ نیب ہیڈ کوارٹر اور ایف آئی اے نے متعلقہ ریکارڈ کی دستیابی یا عدم دستیابی سے متعلق کوئی جواب ہی نہیں دیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ جواب نہ ملنے کے باوجود دونوں اداروں کو یاد دہانی کے خطوط بھی نہیں بھجوائے گئے۔

نوازشریف کے وکیل نے استغاثہ کے گواہ سے کہا کہ آپ رپورٹ دیکھ کر بتائیں۔

تفتیشی افسر محبوب عالم نے جواب دیا کہ میری انوسٹی گیشن رپورٹ میں صفحہ آٹھ کے پیراگراف چھ پر یہ بات لکھی ہوئی ہے، اس کے باوجود مجھے یاد نہیں کہ ایف آئی اے اور نیب ہیڈ کوارٹر نے ایسا کوئی جواب دیا تھا، میں نے انوسٹی گیشن رپورٹ کا متعلقہ پیراگراف حقائق کی تصدیق کے بعد ہی تحریر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں