ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل


اسلام آباد: الیکشن کمشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سرکاری پرنٹنگ پریس سے رینجرز اور ایف سی کی نگرانی میں کی گئی ہے۔

ضمنی انتخابات 36 حلقوں میں رواں ماہ ہو رہے ہیں جن کے لیے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

بلوچستان اور سندھ کے لئے گیارہ لاکھ جب کہ پنجاب اسلام آباد کے لئے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی ہے اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے حلقوں کے لئے 17 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

بلوچستان اور سندھ کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرننٹنگ پریس میں چھاپے گئے ہیں جب کہ پنجاب، اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پوسٹ فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریسسے چھاپے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں چھاپے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے گیارہ اور صوبائی اسمبلی کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو ہو رہی ہے۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو شروع کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں