حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت نے  اگلے ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے میڈیا کے ساتھ غیررسمی گفتگو میں تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ وزارتوں کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے روک دیا ہے۔

اس سے قبل حکومت کو ماہ اکتوبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل دونوں مصنوعات پر چار، چار روپے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تین روپے فی لٹر اضافے منظوری پیش کی گئی تھی جس پر حتمی فیصلہ وزیر اور وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان ملاقات میں کیا جانا تھا۔

تاہم اب وزیرخزانہ نے تصدیق کر دی ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں