بلوں میں نامناسب ٹیکس وصولی سمیت اہم مقدمات کی سماعت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عدالت عظمی میں آج  پیٹرول ،گیس اور بجلی کے بلوں میں غیر مناسب ٹیکس وصولی از خود نوٹس کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

یہ بینچ پٹرول ،گیس اور بجلی کے بلوں میں غیر مناسب ٹیکس وصولی کیس کی سماعت  کرے گا۔

سپریم کورٹ نے معاملہ پر متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

عدالت عظمی لاہور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت بھی کرے گی۔ مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کے کورٹ روم ایک میں ہو گی۔

چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال بینچ کا حصہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں