صدرمملکت:شہری کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر برہم

نیوزی لینڈ فائرنگ: صدر مملکت کا اریب اور ذیشان کے اہل خانے سے اظہار تعزیت

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد:  صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےعام شہری کے احتجاج پراس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پراظہاربرہمی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ ردعمل دیتے ہیں۔

صدر پاکستان اتوار کی شب کراچی سے نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر- 504 سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ائیرپورٹ پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایسے احتجاج پہ ایف آئی آر کا اندراج کرنا درست عمل نہیں ہے۔

کراچی کی شارع فیصل پر صدر پاکستان کے گزرنے کے لیے گزشتہ روز ٹریفک روکی گئی تھی جس پرایک عام شہری پروٹوکول کے خلاف پولیس اہلکار سے الجھ پڑا تھا۔

شہری کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے تحت پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں